پیپلز پارٹی کی حکومت ہمیشہ ایم کیو ایم کی مدد سے بنی: محمد حسین

سابق صوبائی وزیر و رہنما متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم ) محمد حسین کا کہنا ہے کہ جب کبھی بھی پیپلز پارٹی کی حکومت بنی ایم کیو ایم کی مدد سے بنی ہے۔

یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کے تازہ ترین بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔

محمد حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلے عوام ہم سے ناراض تھے، اب ہمارے ساتھ ہیں جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو تکلیف ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی گفتگو کو کبھی سنجیدہ نہیں لیتا۔