وزیراعظم کا ’صحت مند غذا، تندرستی سدا‘ مہم شروع کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں ’صحت مند غذا، تندرستی سدا‘ کے عنوان سے مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں ہسپتال ویران اور کھیل کے میدان آباد ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ’صحت مند غذا، تندرستی سدا‘ مہم شروع کر رہے ہیں، جس کے تحت ہر ریسٹورنٹ میں گاہک کو کھانے کی کیلوریز سے آگاہ کیا جائے گا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی سفارشات کے مطابق پیک شدہ اشیا پر غذائیت کی معلومات درج ہوں گی، دل کی بیماری سے بچاؤ کے لیے ٹرانس فیٹ ایسڈ 2 فیصد تک محدود ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کا حق ہے کہ انہیں پتا ہو کھانے میں کیا اجزا شامل ہیں، مہم کو تمام صوبوں کی فوڈ اتھارٹیز سے مل کر پھیلایا جارہا ہے۔