پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چلڈرن نیوٹریشن بل منظور

سندھ اسمبلی نے پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چلڈرن نیوٹریشن بل منظور کرلیا۔

اس حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری صحت قاسم سومرو نے کہا ہے کہ اسمبلی سے منظوری کے بعد بل دستخط کے لیے گورنر کو بھیج دیا گیا ہے، بریسٹ فیڈنگ قانون کا مقصد بچوں کو غذائیت کی کمی اور بیماریوں سے بچانا ہے۔

قاسم سومرو نے کہا ہے کہ سندھ میں فارمولا دودھ صرف ڈاکٹر کے نسخے پر فروخت ہو سکے گا، نئے قانون کے مطابق فارمولا دودھ صرف فارمیسی اور مقررہ اسٹورز پر ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ فارمولا دودھ بنانے والی کمپنیز کے نمائندے اسپتالوں میں نہیں جا سکیں گے اور نہ ہی یہ نمائندے انفنٹ فیڈنگ بورڈ میں ہوں گے۔

قاسم سومرو کے مطابق 3 سال تک کے بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی متبادل پروڈکٹس کی مارکیٹنگ نہیں ہو سکے گی۔