پی ٹی آئی کا آج ”یومِ تشکرو نجات“ منانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج ”یومِ تشکّر و نجات“ منانے کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف 16 ماہ پر محیط راج کے اختتام پر آج یومِ تشکر منائے گی۔

کور کمیٹی اجلاس میں پی ڈی ایم کی نااہل حکومت کی تباہی کا تفصیلی تجزیہ، بدترین مہنگائی اور معیشت کی تباہی کی تفصیلات بھی عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کور کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل پر عدالتی سماعت پر بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔