پی ٹی آئی کا سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ‏بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق سیاسی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں سیاسی جماعتوں سے مزید رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اب سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی پر تحفظات رکھنے والی سیاسی جماعتوں سے رابطے ہوں گے۔