پی ٹی آئی کا پارلیمنٹیرین کے ساتھ خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ساتھ خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ساتھ اتحاد کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے انکار کے بعد پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی پی نے خیبرپختونخوا سے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔