انٹیلی جنس بیورو اور پیمرا کے بعد وفاق نے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ میں دائر نظرِ ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا نظرِ ثانی مزید پڑھیں

لاہور: پنجاب کے تھانہ ٹبی سٹی پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹبی سٹی آپریشن ونگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کے ملزم ریحان کو گرفتار کرلیا جس نے چند روز قبل تیز دھار آلہ سے شہری اعجاز کو زخمی کیا اور پھر وہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔
ایس پی سٹی سرفراز ورک کے مطابق ٹبی سٹی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم کے خلاف درج کیا، جس کے بعد ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے ملزم کا سراغ لگانے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔
پولیس کے مطابق ملزم قتل کی واردات کے بعد روپوش ہو گیا، جس کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے واردات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اُس کا مقتول کے ساتھ لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔
پولیس نے ملزم ریحان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔ دوسری جانب ایس پی سٹی نے اندھے قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے پر ٹبی سٹی پولیس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم جتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔