القدس بریگیڈز نے جمعے کو کی گئی عسکری کارروائیوں کی تفصیل جاری کر دی

فلسطینی تنظیم تحریکِ اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے جمعے کو کی گئی عسکری کارروائیوں کی تفصیل جاری کر دی۔

القدس بریگیڈز کا کہنا ہے کہ خان یونس میں اسرائیلی افواج کو مختلف محاذوں پر مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔

القدس بریگیڈز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کارروائی سے دشمن اسرائیلی افواج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے اور 7 اکتوبر سے جاری نسل کشی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 18ہزار 900 تک جا پہنچی ہے جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 55 ہزار سے بھی بڑھ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپوں کے دوران 1 اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی مجموعی تعداد 116 ہو گئی ہے۔