این اے 43 ٹانک کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ جاری

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 43 ٹانک کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ جاری ہے۔

ایک پولنگ اسٹیشن ضلع ٹانک کے کوٹ اعظم اور 5 پولنگ اسٹیشنز تحصیل کلاچی میں واقع ہیں۔

پولنگ صبح شام 5 بجے تک بنا کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

8 فروری کو سیکیورٹی صورتحال کے باعث 6 پولنگ اسٹیشن پر پولنگ نہیں ہوسکی تھی، جے یو آئی ف کے امیدوار مولانا اسعد محمود نے ان پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی۔

الیکشن میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے مفتی اسعد محمود اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار داور خان کنڈی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ 348 پولنگ اسٹیشنز میں سے 342 پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ آگئے ہیں جس کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار کو 826 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔