لاہور کی فضائی آلودگی میں کمی

صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کی فضائی آلودگی میں کمی آئی ہے۔

عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج تیسرا نمبر ہے۔

لاہور کا فضائی معیار آج انتہائی خطرناک حد تک مضرِ صحت ہے جس کی فضا میں آلودگی 239 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب شہرِ قائد کراچی کا آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج چوتھا نمبر ہے جس کی فضا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 231 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بنگلا دیش کا شہر ڈھاکا آج پہلے نمبر پر ہے ۔

ڈھاکا کا فضائی معیار انتہائی خطرناک حد تک مضرِ صحت ہے جس کی فضا میں آلوگی 266 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت قرار دی جاتی ہے۔

201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت جبکہ301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔