ریما خان نے اپنی شاعری سے مداحوں کو متاثر کردیا

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے اپنی شاعری سے مداحوں کو متاثر کردیا۔

ریما خان نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں اپنا سفر 1990ء کی دہائی میں شروع کیا اور کئی دہائیوں تک پاکستانی فلموں کی ایک نمایاں شخصیت بنی رہیں۔

اُنہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو کئی کامیاب فلمیں دیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ سریلی آواز کی نعمت ریما خان کو اپنے وقت کی دیگر اداکاراؤں سے ممتاز کرتی ہے۔

اُنہوں نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہیں زندگی ایک تلخ حقیقت کو شاعرانہ انداز میں بیان کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نےزندگی میں ملنے والے بے قدرے لوگوں کے بارے میں کہا کہ؛

کچھ لوگوں کے دلوں میں واقعی سوراخ ہوتے ہیں
ان کے دلوں میں جتنی بھی محبت ڈالی جائے خالی ہی رہتے ہیں

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’مہربان ہونا صحیح ہونے سے زیادہ اہم ہے کیونکہ بعض اوقات انسان کو بولنے والے ذہین دماغ کی نہیں بلکہ سننے والے دل کی ضرورت ہوتی ہے‘۔

اس ویڈیو پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین ریما خان کے خیالات سے اتفاق کرتے اور زندگی کی تلخ حقیقت کو اتنے خوبصورت انداز میں بیان کرنے پر اداکارہ کی تعریفیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔