معروف کاروباری شخصیت94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت مصری نژاد محمد الفائد 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ لندن کے ریجنٹس پارک مسجد میں ادا کی گئی۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق محمد الفائد پرتعیش اشیاء کے اسٹور Harrods اور فٹبال کلب Fulham کے سابق مالک تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق معروف کاروباری شخصیت کا انتقال ان کے بیٹے دودی الفائد (Dodi Fayed) کی موت کے چھبیس برس بعد ہوا ہے۔

دودی الفائد برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کے ساتھ کار حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

محمد الفائد مصر کے شہر اسکندریہ میں پیدا ہوئے اور 1960 کی دہائی میں برطانیہ منتقل ہوئے، انہوں نے دبئی کی ترقی میں بھی کردار ادا کیا اور بعد میں ہیروڈز سمیت ہاؤس آف فریزر خرید لیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس کاریٹز ہوٹل بھی انہی کی ملکیت تھا۔