تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی پلاسٹک سرجری آج کی جائے گی

سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم نے کہا ہے کہ رضوانہ کی پلاسٹک سرجری آج کی جا رہی ہے۔

تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ جنرل ہسپتال لاہور میں زیرِ علاج ہے جہاں آج اس کے سر اور کمر کی پلاسٹک سرجری کی جائے گی۔

اس حوالے سے پروفیسرجودت سلیم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رومانہ کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم رضوانہ کی پلاسٹک سرجری کر رہی ہے، ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر کلیم اور ڈاکٹر معتصم بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ رضوانہ کو ابھی صرف بٹھایا جا رہا ہے چلایا نہیں جا رہا، وہ ابھی چلنے سے گھبرا رہی ہے۔

پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہے کہ رضوانہ کے لیے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کا کام مکمل ہوگیا ہے، اب رضوانہ کا علاج معالجہ پلاسٹک سرجری ٹیم کرے گی۔