صبا آزاد کو سسرال کے بعد سوزین خان کی جانب سے بھی ہری جھنڈی مل گئی

جلد ہی دوسری بار رشتۂ ازداوج میں منسلک ہونے والے بالی وڈ کے سپر ہیرو ہریتھک روشن اور ان کی گرل فرینڈ اور اداکارہ صبا آزاد کو سسرال کے بعد ہریتھک روشن کی سابق اہلیہ کی جانب سے بھی ہری جھنڈی ملی گئی۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ 1 سال سے تعلقات میں رہنے کے بعد اب بلآخر ہریتھک روشن اور صبا آزاد رواں سال کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ان دنوں یہ جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے ارجنٹائن میں چھٹیاں منا رہا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ صبا آزاد نے ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس سے اپنی اور ہریتھک روشن کی تصویر شیئر کی۔

مذکورہ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے ہسپانوی زُبان میں لکھا کہ ’کیو بیوینو بیونس آئرس‘ ترجمہ کے مطابق ’بیونس آئرس شہر کتنا اچھا ہے‘۔

تاہم اس تصویر کے کمینٹس سیکشن میں ہریتھک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان کے تبصرے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

سوزین خان نے تبصرہ کرتے ہوئے صبا آزاد اور ہریتھک روشن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’خوبصورت تصویر‘۔

خیال رہے کہ سوزین خان اور ہریتھک روشن کی شادی سال 2000 میں ہوئی تھی جو 2014 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ ان کے دو بیٹے ہرہان اور ہریدھان ہیں جن کی پروریش دونوں مل کر کررہے ہیں۔

دوسری جانب سوزین خان ان دنوں اداکار ارسلان گونی کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔