سعودی عرب نے 51 فرضی ویب سائٹس بند کر دیں

سعودی وزارت تجارت نے ملک میں 51 فرضی ویب سائٹس بند کر دیں۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارت صارفین کو دھوکا دہی سے بچانے کے لیے مسلسل تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے صارفین سے کہا کہ وہ کوئی بھی جعلی ویب سائٹ دیکھیں تو فوری طور پر 1900پر کال کرکے یا تجارتی ایپ بلاغ کے ذریعے حکّام کو اس حوالے سے اطلاع دیں۔

اُنہوں نے کہا کہ وزارت تجارت کےنام سے منسوب فرضی ویب سائٹس کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں۔