بھارتی فلموں کے سینئر اداکار ستیندر کمار چل بسے

بھارتی فلموں کے سینئر اداکار ستیندر کمار 84 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت ممبئی کے اسپتال میں ہوئی اور ان کی آخری رسومات آج ہی ادا کی جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ستیندر کمار نے مشہورِ زمانہ بالی ووڈ فلم شعلے سمیت مختلف زبانوں کی 500 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

ان کی مشہور فلموں میں میرا نام جوکر، گیمبلر، امر پریم، قرض، بے تاب، نصیب، انجام اور دیگر شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ستیندر کمار کو زیادہ تر مزاحیہ کردار نبھانے کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا۔