حماس کے سینئر رہنما کی ایلون مسک کو غزہ کے دورے کی دعوت

حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس کے ارب پتی سربراہ ایلون مسک کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ہونی والی تباہی کا جائزہ لینے کے لیے دورے کی دعوت دی ہے۔

بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسامہ حمدان نے کہا کہ ایلون مسک اسرائیل کے بعد غزہ کا دورہ بھی کریں اور اسرائیل کے ہاتھوں لوگوں کے قتل عام اور تباہی کا جائزہ لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل نے غزہ میں لوگوں کے گھروں پر 40 ہزار ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد گرایا ہے۔

پریس کانفرنس میں اسامہ حمدان کا نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں اور انہیں ہتھیاروں کی فراہمی بند کریں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے پیر کے روز اسرائیل کا دورہ کیا تھا، ایلون مسک ان علاقوں میں بھی گئے جہاں 7 اکتوبر کو حماس نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کیا تھا۔