سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد کا جج تعینات کر دیا گیا

سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد کا جج تعینات کر دیا گیا۔

وزارت قانون نے احتساب عدالت کے نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت نمبر ایک میں تعینات کیا گیا ہے، ان کو 23 جنوری2027 تک احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا ہے۔

جج محمد بشیر کی چھٹیوں کے باعث ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا ہے، جج محمد بشیر مارچ میں اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں پر جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ جج ناصرجاوید رانا نے حال ہی میں سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔