سلامتی کونسل کے متعدد سفیروں کارفح سرحد کا دورہ

سلامتی کونسل کے متعدد سفیر آج رفح سرحد کا دورہ کریں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سفیروں کے رفح سرحد کے دورے کا اہتمام کیا ہے۔

اماراتی سفیر کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد غزہ میں فلسطینی عوام کی ضروریات کا قریب سے اندازہ لگانا ہے۔

اماراتی سفیر برائے اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ سفیروں کا دورہ سلامتی کونسل کا سرکاری دورہ نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اس دورے پر کوئی نمائندہ نہیں بھیج رہا۔

اس کے علاوہ فرانس اور گبون بھی رفح کے لیے اپنے نمائندے نہیں بھیج رہے ہیں۔