شاداب خان دورۂ نیوزی لینڈ سے باہر ہو گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان دورۂ نیوزی لینڈ سے باہر ہو گئے۔

ڈومیسٹک ٹی 20 میں پاؤں مڑ جانے کی وجہ سے شاداب خان ان فٹ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز شاداب خان کی انجری کے سبب ان کے متبادل کے نام پر غور نہیں کریں گے۔

شاداب خان نے 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 104 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان 25 دسمبر سے متوقع ہے۔