شاداب خان کا محمد رضوان کےنائب کپتان مقرر ہونے پر ردعمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے محمد رضوان کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

شاداب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے آپ شاہین شاہ آفریدی کے بہترین نائب ہوں گے۔

شاداب خان نے اپنی پوسٹ میں سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں تمام مداحوں سے درخواست کرتا ہوں کہ دورۂ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا ہے۔

محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں نائب کپتانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان تھے، ان کی جگہ اب محمد رضوان کو نائب کپتان کی ذمّے داری سونپی گئی ہے۔