شہباز شریف کی پارٹی میں شمولیت کی دعوت اعزاز ہے:لشکری رئیسانی

نوابزادہ لشکری رئیسانی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی پارٹی میں شمولیت کی دعوت اعزاز ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا کہ صوبے کے مسائل سیاسی عمل سے ممکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس سیاسی عمل کا حصہ ہیں۔

نوابزدہ لشکری رئیسانی کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں شمولیت سے متعلق بہت جلد فیصلہ کر کے اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کوئٹہ کے سراوان ہاؤس میں اسلم رئیسانی اور نوابزادہ لشکری رئیسانی سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتِ حال اور انتخابات سے متعلق گفتگو ہوئی تھی۔