شاہد آفریدی کی امریکا میں سنیل شیٹی سے ملاقات

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی امریکا میں بھارتی اداکار سنیل شیٹی سے ملاقات ہوئی ہے۔

امریکا میں ہوئی اس ملاقات میں شاہد آفریدی نے سنیل شیٹی سے اپنی بیٹیوں کا تعارف کرایا۔

اس دوران دونوں شخصیات نے بہت ہی خوشگوار انداز میں ملاقات اور گفتگو کی۔