شاہنواز دھانی کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔

اپنی صلاحیتوں کے سبب راتوں رات کرکٹ کی دنیا میں شہرت حاصل کرنے والے بولر شاہنواز دھانی نے بیرونِ ملک سری لنکا میں ایک نجی تقریب میں ڈانس کیا ہے۔

شاہنواز دھانی کا یہ دلچسپ رقص وائرل ہو گیا ہے۔

دھانی کی وائرل ڈانس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک ہاتھ میں انرجی ڈرنک اٹھائے ہوئے ہیں اور اُن کا دوسرا ہاتھ مسلسل ہوا میں لہلہا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہنواز دھانی دنیا کی نظروں کی فکر سے آزاد رقص کر رہے ہیں اور اپنے ڈانس اور ارد گرد کے ماحول سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شاہنواز دھانی کی اس ہی تقریب سے ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گانا گا رہے تھے۔