شرمیلا فاروقی کے شوہر کاویلنٹائن ڈے کے موقع پر خوبصورت سرپرائز

پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی رہنما شرمیلا فاروقی کے شوہر نے اُنہیں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر خوبصورت سرپرائز دیا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے کمرے سے لے کر گھر کی نچلی منزل تک شوہر شیخ ریاض ہاشم کی جانب سے کی گئی سجاوٹ دکھا رہی ہیں۔

شرمیلا فاروقی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے کمرے کے باہر گلاب کی پتیوں، لال غباروں، ٹیڈی بیئر اور کارڈز کے ساتھ سجاوٹ کی گئی ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’سپرائز! 14 سال گزر گئے اور بہت سے سال آنے والے ہیں، ماشااللّٰہ! شکریہ شوہر۔۔۔ ہیپی ویلنٹائن۔‘

شرمیلا فاروقی نے ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں اُن کے گھر کا باغیچہ بھی سجا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ شرمیلا فاروقی اکثر اوقات ہی اپنے شوہر کی جانب سے ملنے والے خوبصورت سرپرائز سے متعلق پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں۔

انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ملنے والے تحفے کی بھی ویڈیو شیئر کی تھی۔