شگفتہ اعجاز کا اپنی صحت سے متعلق ہوش ربا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی نے کینسر کی تشخیص کے لئے انہیں ’پیپ سمیر ٹیسٹ‘ کروانے کا مشورہ دے دیا۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر وی لاگ شیئر کرنے والی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ ان کی والدہ موذی مرض کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد اس جہان فانی سے کوچ کر گئیں جس کی وجہ سے ان کی بیٹی نے بھی انہیں بڑھتی عمر کے ساتھ احتیاطاً پیپ سمیر ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے اپنی ایک بیٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ چونکہ میری عمر 52 برس ہوگئی ہے اس لئے میری بیٹی کے مطابق اب تک مجھے یہ ٹیسٹ 4 سے 5 بار کروالینا چاہئے تھا۔

اداکارہ نے وی لاگ میں بتایا کہ بیٹی کے زور دینے پر انہوں نےاپنا ٹیسٹ کروایا تھا، جس میں فائبرائیڈز ظاہر ہوئے اور اب اپنی ڈاکٹر کے مشورے پر فائبرائیڈز کی نوعیت جاننے کے لئے ایم آر آئی کروانے نجی ہسپتال آئی ہوں۔

تاہم اداکارہ نے بتایا کہ فی الحال ایم آر آئی ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں وقت درکار ہے اس لئے جب رپورٹس آجائیں گی تب اپنے اگلے وی لا گ میں اس حوالے سے آگاہ کریں گی، ساتھی ہی انہوں نے دعاؤں کی اپیل بھی کردی۔

اداکارہ کے وی لاگ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین و مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے بہتر صحت کے لئے دعا کی۔