’شہباز شریف بھائی اور بلاول بھٹو پرنس چارمنگ‘

پریس کانفرنس کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین جو وزیراعظم کے منصب کے امیدوار تھے سب سے زیادہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے.

پریس کانفرنس کے آغاز پر انہوں نے ایک لکھی ہوئی چٹ نامزد وزیراعظم شہباز شریف کو پکڑائی آصف علی زرداری نے ایک موقع پر اپنے صاحبزادے کے شانے پر ہاتھ رکھتے ہوئے انہیں ’’ پرنس چارمنگ‘‘ قرار دیااور دوسری طرف اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے شہباز شریف کو میرے ’’بھائی شہبازشریف‘‘ کہہ کر پکارا۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر اس سوال کی تشنگی میڈیا کے نمائندوں میں بھی پائی گئی کہ بلاول بھٹو اب کس منصب کے امیدوار ہوں گے کیااس صورتحال میں بھی ان کی سیکنڈ چوائس وزارت خارجہ ہی ہوگی۔