شیر افضل مروت کو ایف آئی اےنے 18 مارچ کو طلب کرلیا

رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے 18 مارچ کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے شیر افضل مروت کو 9 مارچ کو کیے گئے ٹوئٹ کی انکوائری کیلئے طلب کیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بیرسٹر عقیل ملک کی شکایت پر شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

انہیں 18 مارچ کو صبح 10 بجے شواہد کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ سنی اتحاد کونسل سے اتحاد ہماری غلطی تھی جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔