سندھ کا نیا بلدیاتی نظام بدترین ہے، اسد عمر

کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کو بدترین قرار دے دیا۔

کراچی میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے ایم کیو ایم کی کثیر الجماعتی کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت سے زیادہ وسائل وفاق سے صوبوں کو منتقل ہوگئے، لیکن صوبوں کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کیے گئے، سندھ کا موجودہ بلدیاتی نظام بد ترین ہے، ہم اور ایم کیو ایم اس قانون کے خلاف عدالتوں سے رجوع کرچکے ہیں، خیبر پختونخواہ کا بلدیاتی نظام نسبتا بہتر ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اگر آپ سندھ میں رہتے ہیں تو بنیادی حکومت کی بے اختیاری آپ کا بھی مسئلہ ہے، آئین کے آرٹیکل 140 اے کے مطابق اختیارات منتقل نہیں کریں گے تو معاملہ حل نہیں ہوگا۔