اسٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ

فیصل آباد میں اسٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کر دی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے گاڑی میں موجود اداکارہ کا بھائی جاں بحق جبکہ میک اپ آرٹسٹ زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹیج اداکارہ مالا فائرنگ سے محفوظ رہیں جبکہ کار سوار ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

مقتول کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس مختلف زاویوں سے اس واردات کی تفتیش کر رہی ہے۔