پاکستان ہاکی میں ہونے والی سیاست سے دور ہوں ،اب ہاکی کے اچھے دن آنے والے ہیں:سمیع اللّٰہ

سابق کپتان پاکستان ہاکی ٹیم و اولمپیئن سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 2004ء سے پاکستان ہاکی میں ہونے والی سیاست سے دور ہوں تاہم اب ہاکی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔

اولمپیئن سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ افسوس سے کہتا ہوں کہ پاکستان ہاکی تباہی کے دہانے پر ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم 2 بار ورلڈ کپ، 2 بار اولمپکس اور ایشین گیمز میں کوالیفائی نہیں کر سکے۔

اولمپیئن سمیع اللّٰہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان ہاکی کی رینکنگ 15، 16 نمبر پر ہے جو تشویش ناک بات ہے، تاہم اب ہاکی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔