قانون نافذ کرنے والے عدلیہ کو بدنام کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹیں

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے عدلیہ کو بدنام کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹیں۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار فیصلے کی غلط تشریح اور بدنیتی پر مبنی مہم کی مذمت کرتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بے بنیاد الزامات اور قانون سے لاعلمی پر تشویش ہے، فیصلے کا بغور مطالعہ کریں، توہین آمیزی کے الزامات سے گریز کریں۔

سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ سخت کارروائی کریں تاکہ آئندہ کسی کو ایسی مہم چلانے کی ہمت نہ ہو۔