سوئی سدرن کا اوگرا سے گیس کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ

رواں مالی سال 2023-24 کے لیے سوئی ناردرن کی جانب سے مانگی گئی گیس کی قیمت میں 173 فیصد کے نظرثانی شدہ اضافے کے بعد سوئی سدرن نے اوگرا سے گیس کی قیمت میں 226.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرکے 1470.18 روپے کی موجودہ فروخت قیمت سے 1696.39 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سدرن نے (منگل) 12 دسمبر 2023 کو اوگرا کو جمع کرائی گئی نظرثانی درخواست میں استدعا کی کہ مالی سال 24 کے لیے تخمینی محصولات کی ضرورت پر مذکورہ اضافہ قدرتی گیس کے صارفین کے لیے 48 ارب روپے اور آر ایل این جی صارفین کے لئے 18.130 ارب روپے کے محصولات کی کمی پر مبنی ہے۔