طلال چوہدری کی 5 سال کے لیے نااہلی کی مدت آج ختم ہوگئی

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی 5 سال کے لیے نااہلی کی مدت آج ختم ہوگئی۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری کو سپریم کورٹ نے 2 اگست 2018 کو توہینِ عدالت کے الزام میں 5 سال کے لیے نااہلی کی سزا دی تھی۔

ن لیگ کے اعلامیے کے مطابق طلال چوہدری نے جلسے میں آمریت کو قانونی سہارا دینے والے ججز پر تنقید کی تھی۔

سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے فیصل آباد کے جلسے میں طلال چوہدری کی تقریر پر نوٹس لیا تھا۔