تزین حسین نے اپنے والدطلعت حسین کی طبیعت سے متعلق نئی پوسٹ شیئر کردی

پاکستانی اداکارہ تزین حسین نے اپنے والد، لیجنڈری اداکار طلعت حسین کی طبیعت سے متعلق نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اپنے والد کے ہمراہ ایکس اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں باپ بیٹی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

تزین حسین کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں بتانا ہے ہے کہ ’ہم اُن تمام خیر خواہوں اور مداحوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں دعائیں اور نیک خواہشات بھیجیں، الحمدللّٰہ آپ سب کی دعاؤں سے ابو بہت بہتر ہیں۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا ہے کہ اپنے خاندان کی طرف سے میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل طلعت حسین کے شدید علیل ہونے سے متعلق خبر سامنے آئی تھی۔

اداکار علالت کے باعث وہیل چیئر استعمال کرنے پر مجبور تھے ۔

نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے طلعت حسین کے اہلخانہ نے بتایا تھا کہ شدید سگریٹ نوشی کی وجہ سے سینئر اداکار کے پھپھپڑے کمزور ہوگئے ہیں۔

اہلخانہ کا بتانا تھا کہ اداکار طلعت حسین کے پھپھپڑوں میں پانی بھر جاتا ہے جس کی وجہ سے سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے۔