جو زیادتیاں نواز شریف کے ساتھ ہوئیں ان کا ازالہ ہونا چاہیے:طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جو زیادتیاں نواز شریف اور ن لیگ کے ساتھ ہوئیں ان کا ازالہ الیکشن سے قبل ہونا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے متفقہ نام جلد سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام معاملات میں اتحادیوں میں مشاورت ہوتی ہے، ہر فیصلے پر اتحادیوں کے تحفظات دور کیے گئے ہیں، جس نے جو کیا ہو اسے اس کا انجام بھگتنا چاہیے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سب جماعتیں متفق ہیں کہ الیکشن ایک وقت میں ہونا چاہیے۔