امریکی ریسلر 36 سال کی عمر میں چل بسے

امریکی ریسلر ونڈہم لورینس روٹنڈا 36 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ ریسلر بِرے وائٹ کے نام سے مشہور تھے۔ وہ کئی دنوں سے محت کے سنگین مسائل میں مبتلا تھے جن کے بارے میں تفصیلات فی الحال سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بِرے وائٹ رواں سال کورونا وائرس میں بھی مبتلا ہوئے تھے جس سے ان کا دل بھی شدید متاثر ہوا تھا اور وہ کئی ماہ سے ریسلنگ نہیں کر رہے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بِرے وائٹ نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ریسلنگ کے بڑے میچز بھی جیتے تھے۔

یاد رہے کہ 24 اگست کو مشہور امریکی ریسلر ٹیری فنک 79 سال کی عمر میں چل بسے تھے۔