عدت میں نکاح کیس ،بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے آج مقرر

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت آج ساڑھے 12 بجے مقرر کر دی گئی۔

اپیل پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج شاہ رخ ارجمند کریں گے۔

واضح رہے کہ عدت میں نکاح کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

عدالت نے کہا تھا کہ پاکستان پینل کوڈ کی سیکشن 496 کے تحت بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی پر غیر شرعی نکاح کا الزام ثابت ہو چکا ہے لہٰذا دونوں ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سات سات سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔

عدالت نے کہا تھا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید چار ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔