ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا، پاکستان اور نیپال مدمقابل

ایشیاکپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے پاکستان میں ہورہا ہے، پہلے میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کے آغاز پر ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ پرفارم کریں گی۔

رپورٹس کے مطابق ملتان اسٹیڈیم کے گیٹ آج صبح ساڑھے 11 بجے کھول دیے جائیں گے، افتتاحی تقریب کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے پہلے میچ کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کردیا ہے، قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔