لڑکی کو پھندا لگا کر قتل کرنے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا

کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں گھر سے لڑکی کو پھندا لگا کر قتل کرنے کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق 13 سال کی بیٹی گھر پر بہن بھائیوں کے ساتھ تھی، اہلیہ سبزی لے کر آئی تو بیٹی کی لاش دیکھی۔

مقدمے کے مطابق بیٹی کو زیادتی کے بعد پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے، لاش کی اطلاع تاخیر سے دی گئی ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے، اہلخانہ کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ڈی این اے سیمپلز اور کیمیکل تجزیےکے لیے نمونے لیے گئے ہیں، لڑکی سے زیادتی کے بعد خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔