بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ساتھی جج کیلئے فیض احمد فیض کا شعر پڑھ دیا

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چُور نے اپنے ساتھی جج کے لیے فیض احمد فیض کا شعر پڑھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس سنجے کشن کول کے لیے الوداعی تقریب جمعے کو منعقد ہوئی جنہوں نے 6 سال سپریم کورٹ میں خدمات انجام دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر چیف جسٹس ڈی وائی چندر چُور نے 47 سال تک دوست اور ساتھی رہنے والے جج کے لیے فیض احمد فیض کا شعر پڑھا۔

انہوں نے کہا کہ ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہے، تم گئے تو روٹھ گئے دن بہار کے۔

بھارتی چیف جسٹس نے کہا کہ وہ سنجے کشن کول سے پہلی مرتبہ کالج میں ملے تھے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چُور نے اپنے پرانے دوست کے ساتھ گزارے وقت کا بھی ذکر کیا۔