ا یجاد لیبز ‘ کا چیئرمین ‘پاشا’ کے خلاف پونے 2 ارب ہرجانے کا دعویٰ

آئی ٹی سیکٹر میں ملک کی معروف کنسلٹنٹ فرم ایجاد لیب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آرزش اعظم نے پاکستان سوفٹ وئیرہائوسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چئیرمین ذوہیب خان کے خلاف پونے دو ارب روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ درج کرادیا ۔

اطلاعات کے مطابق پاشا کے چیئرمین نے بغیر کسی ثبوت کے سو شل میڈیا پر ایجاد لیبز کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

ایجاد لیبز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آرزش اعظم کی درخواست پر عدالت نے ذوہیب خان کو ہرجانہ ادا کرنے کا نوٹس جاری کر دِیا۔

یاد رہے کہ ایجاد لیبز آئی کے شعبہ میں ملک کی معروف کنسلٹنگ فرم ہے جو بین الااقوامی سرمایاکمپنیوں کو پاکستان میں سرمایا کاری کے مواقع فراہم کرنے کی موثر اور منظم کوششیں کرتی ہے۔

ایجاد لیبز نہ صرف ملک کے مختلف حصوں بلکہ دنیا بھر میں کامیاب کنسلٹنسی سیمینارز کا انعقاد کر چکی ہے۔

ایجاد لیبز کی کوششوں سے دنیا بھر کے سرمایا کار پاکستان میاں آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایا کاری کر رہے ہیں ۔