ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر تاریخ تبدیل کردی گئی

انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر تاریخ تبدیل کردی۔

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کے وکلا نے اے ٹی سی سے درخواست ضمانت پر 2 ستمبر کو نوٹسز کی استدعا کی جس پر عدالت نے کل 2 ستمبر کو دلائل طلب کرلیے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری کو راہداری ریمانڈ پر ویمن تھانے منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔