فیصل واوڈا کے حوالے سے پارٹی جو پارٹی فیصلہ کرے گی سب کو قبول ہو گا:رؤف صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کے حوالے سے پارٹی فیصلہ کرے گی، جو پارٹی فیصلہ کرے گی سب کو قبول ہو گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابا میں ہم نے 8 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کے آزاد امیدوار فیصل واوڈا کے تجویز اور تائید کنندہ بننے پر پارٹی کے بعض رہنماؤں میں تحفظات پیدا ہو گئے ہیں۔

انہوں نے اس فیصلے پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے بھی ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے ایک رہنما نے جنگ سے بات چیت میں کہا کہ ملکی حالات اور سیاسی معاملات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، اختلافات ہونا جمہوری عمل کا حصہ ہے۔