سندھ کے وزیراعلیٰ کے لیے نامزدگی پر فیصلہ چند روز میں متوقع

پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کے وزیراعلیٰ کے لیے نامزدگی پر فیصلہ چند روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے لیے فریال تالپور، مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن کے نام زیرِ گردش ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بعض رہنما فریال تالپور کو سندھ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ نامزد کرانا چاہتے ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیں مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ نامزد کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے حلقوں میں وزارتِ اعلیٰ کے لیے مراد علی شاہ پسندیدہ امیدوار ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آصف زرداری کا اعتماد رکھنے والے شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ بھی وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لیے دوڑ میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے نئے وزیراعلیٰ کا فیصلہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی باہمی مشاورت سے ہوگا۔