ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت عالیہ نے نواز شریف کو بری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ معاملات کو اللّٰہ پر چھوڑا تھا۔ اللّٰہ نے سرخرو کیا ہے۔

نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ العزیزیہ ریفرنس معاملہ بھی اللّٰہ پر چھوڑا ہوا ہے۔

قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئے۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے، اس میں مزید معلومات شامل کی جارہی ہیں۔