انٹربینک میں ڈالر 306 روپے کا ہوگیا

امریکی ڈالر کی اونچی اڑان رکنے کا نام نہیں لے رہی جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ رو بہ زوال ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 1.55 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 306 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کا ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری 323 روپے میں جاری ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی منفی رجحان
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 812 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45 ہزار 432 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 46 ہزار 244 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔