انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

آئی ایم ایف سے ایک روز قبل ہوئے معاہدے کے اثرات آج بھی امریکی ڈالر پر نظر آ رہے ہیں۔

انٹر بینک میں آج ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 88 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 62 پیسے کا تھا۔

اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج آغاز میں ہی کاروبار کا مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 102 پوائنٹس کے اضافے سے 57 ہزار 499 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 57 ہزار 397 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔