انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

انٹر بینک میں آج امریکی ڈالر نے چند پیسے مہنگا ہو کر اپنی قدر میں اضافہ کیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔

PSX میں تاریخ ر قم: 61 ہزار کی سطح عبور

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جہاں 100 انڈیکس 61 ہزار کی سطح عبور کرکے تاریخ رقم کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 572 پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 302 کی تاریخی سطح پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 60 ہزار 730 پوائنٹس پر بند ہوا تھا.