اسرائیل پر غزہ جنگ کے معاشی اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے

اسرائیل پر غزہ جنگ کے معاشی اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے۔

اسرائیلی مرکزی بینک کے مطابق جنگ کے سبب اسرائیلی معیشت کو یومیہ 26 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے اور غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیلی معیشت کو 50 ارب ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے۔

اسرائیل کی وزارتِ افرادی قوت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ پر جنگ کی وجہ سے ورک فورس میں 20 فیصد کمی آگئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جنگ کے باعث اسرائیل کی کرنسی شیکل 2012ء کے بعد کم ترین سطح پر آ چکی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جنگ کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے اسرائیلی کرنسی کی قدر میں 0.7 فیصد کمی ہوئی ہے۔